اردو فقرات کے آخر میں " چکا ہے ، چکی ہے ، چکے ہیں ، یا ہے ، ی ہے ، ے ہیں " آتا ہے -
بنانے کا طریقہ :-
Has / Have کے ساتھ فعل کی تیسری فارم کا استعمال کیا جاتا ہے - He, She, It اور اسم واحد کے ساتھ Has جبکہ I, We, You, They اور اسم جمع کے ساتھ Have استعمال کیا جاتا ہے - مشلاً
وہ خط لکھ چکی ہے / اس نے خط لکھ لیا ہے - .She has written a letter
ہم کرکٹ کھیل چکے ہیں - .We have played cricket
منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Has / Have کے بعد Not کا استعمال کیا جاتا ہے - مشلاً
وہ خط نہیں لکھ چکی ہے - .She has not written a letter
ہم کرکٹ نہیں کھیل چکے ہیں / ہم نے کرکٹ نہیں کھیلی ہے -
.We have not played cricket
سوالیہ فقرات :-
ایسے فقرات میں Has / Have کو فقرے کے شروع میں لکھتے ہیں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا وہ خط لکھ چکی ہے ؟ ?Has she written a letter
کیا ہم کرکٹ کھیل چکے ہیں ؟ ?Have we played cricket
نوٹ :-
اگر فقرہ Who, Why, What, Where کے ساتھ شروع ہو تو ان کے فوراً
بعد امدادی فعل Has / Have استعمال کرتے ہیں - مشلاً
کون کام کر چکا ہے ؟ ?Who has done work
وہ کہاں جا چکا ہے ؟ ?Where has he gone
سوالیہ منفی فقرات :
Has / Have کے ساتھ فقرہ شروع کر کے فاعل کے بعد Not
لکھا جاتا ہے اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا وہ خط نہیں لکھ چکی ہے ؟ ?Has she not written a letter
کیا ہم کرکٹ نہیں کھیل چکے ہیں ؟ ?Have we not played cricket
Exercise A
(١) وہ انگور خرید چکا ہے - (٢) کیا تمام مہمان جا چکے ہیں ؟ (٣) ہماری ٹیم جیت چکی ہے - (٤) اس نے آرام نہیں کیا ہے - (٥) اسلم نے کتاب نہیں خریدی ہے -
(٦) کیا آپ نے نوکری کے لیے درخواست دی ہے ؟ (٧) وہ کہاں جا چکا ہے ؟
(٨) کیا موسم سرما شروع ہو چکا ہے ؟ (٩) میں نے امتحان پاس کر لیا ہے - (١٠)
کیا سورج غروب ہو چکا ہے ؟ (١١) کیا تم سیب کھا چکے ہو ؟ (١٢) طالب علم پرچہ حل کر چکے ہیں - (١٣) عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے - (١٤)
کیا آپ ٹیوب جلا چکے ہیں ؟ (١٥) اس نے کرسی کیوں توڑی ہے ؟
Exercise B
(١) ڈھولچی ڈھول بجا چکا ہے - (٢) دادی اماں نے پریوں کی کہانی نہیں سنائی ہے - (٣) صدر نے اس کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے - (٤) کیا تم نے وزیراعظم
کی تازہ تقریر سنی ہے ؟ (٥) کیا موسم خزاں شروع ہو چکا ہے ؟ (٦) اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے - (٧) گاڑی میرے لئے سفید ہاتھی بن چکی ہے - (٨) بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہمارے ملک کا ایک اہم مسلہ بن چکی ہے - (٩)
کیا آپ نہر کو تیر کر عبور کر چکے ہیں ؟ (١٠) اس نے اپنی تقریر سے سامعین
کو متاثر کیا ہے - (١١) کیا آپ نے کبھی عجاعب گھر دیکھا ہے ؟ (١٢) اس نے
اپنی قمیض کا بٹن لگا لیا ہے - (١٣) بچے نے غبارے سے ہوا نکال دی ہے - (١٤) کیا آپ نے سائیکل میں ہوا بھر دی ہے ؟ (١٥) اس نے بیماری کا بہانہ بنایا ہے -

Lucky Club Casino Site | Online Casino Games | Live Casino
ReplyDeleteLucky Club Casino is an online casino offering slots from some of the top developers. Visit our Lucky Club Casino website now to claim the Rating: 4.2 · 58 luckyclub.live votes