اردو فقرات کے آخر میں "چکا ہو گا ، چکے ہوں گے ، چکی ہو گی " آے گا -
بنانے کا طریقہ :-
I, We کے ساتھ Shall have اور باقی سب کے ساتھ Will have
اور فعل کی تیسری فارم استعمال کی جائے گی - مشلاً
شہر میں ہیضہ پھیل چکا ہو گا - .Cholera will have broken out in the city
وہ جیو میٹری ختم کر چکا ہو گا - .He will have finished geometry
نوٹ :-
Future Perfect Tense میں Complex Sentence بھی ہوتے ہیں جن
کے دو حصے ہوتے ہیں - ایک حصے میں Future Perfect Tense جبکہ دوسرے حصے میں Present Indefinite Tense استعمال کرتے ہیں - مشلاً
پولیس کے انے سے پہلے چور بھاگ چکا ہو گا -
.The thief will have run before the police come
تمہارے انے سے پہلے بلی دودھ پی چکی ہو گی -
.The cat will have drunk milk before you come
منفی فقرات :-
Shall / will کے بعد Not اور فعل کی تیسری فارم استعمال کی جاتی ہے - مشلاً
شہر میں ہیضہ نہیں پھیل چکا ہو گا -
.Cholera will not have broken out in the city
وہ جیو میٹری ختم نہیں کر چکا ہو گا -
.He will not have finished Geometry
سوالیہ فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لگایا جائے گا - اور آخر
پر سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا شہر میں ہیضہ پھیل چکا ہو گا ؟
? Will cholera have broken out in the city
کیا وہ جیومیٹری ختم کر چکا ہو گا ؟
? Will he have finished Geometry
سوالیہ منفی فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد
Not استعمال کریں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جائے گا - مشلاً
کیا تمہارے سکول پہنچنے سے پہلے استاد حاضری نہیں لگا چکے ہوں گے ؟
Will the teacher not have called the roll before you reach the
? school
کیا چھٹی کی گھنٹی نہیں بج چکی ہو گی ؟
? Will the last bell not have gone
Exercise A
(١) بارش ہو چکی ہو گی - (٢) کیا تم قرضہ ادا کر چکے ہو گے ؟ (٣) میرے انے
سے پہلے وہ کالج جا چکا ہو گا - (٤) سورج نکلنے سے پہلے ہم اپنی منزل پر پہنچ
چکے ہوں گے - (٥) گاڑی وقت پر پہنچ چکی ہو گی - (٦) ہم اپنے دشمن کو پہچان
چکے ہوں گے - (٧) موسم بہار میں پھول کھل چکے ہوں گے - (٨) کیا آپ نہا چکے ہوں ہے ؟ (٩) پولیس چوروں کو گرفتار کر چکی ہو گی - (١٠) کیا آپ مشین
کی مرمت کر چکے ہوں گے ؟ (١١) ہم آپ کے دروازے پر دستک دے چکے ہوں
گے - (١٢) مالی کے آنے سے پہلے بچے پھول توڑ چکے ہوں گے - (١٣) ڈاکٹر
کے انے سے پہلے مریض فوت ہو چکا ہو گا - (١٤) آپ کہاں جا چکے ہوں گے -
(١٥) آپ کتنا دودھ پی چکے ہوں گے ؟
Exercise B
(١) مہاجرین کیمپ میں جمع نہیں ہو چکے ہوں گے - (٢) کیا پولیس چوڑ کو پکڑنے میں کامیاب ہو چکی ہو گی ؟ (٣) بارش ہونے سے پہلے ہم گھر پہنچ چکے
ہوں گے - (٤) کیا کالج جانے سے پہلے وہ کپڑے پہن چکا ہو گا ؟ (٥) سورج غروب ہونے سے پہلے ہم بچے کو تلاش کر چکے ہوں گے - (٦) دشمن اپنے
ناپاک عزائم میں کامیاب ہو چکا ہو گا - (٧) نی نسل کمپیوٹر ، انٹرنیٹ اور ای میل
کا استعمال سیکھ چکی ہو گی - (٨) کیا ہم قائداعظم کے خوابوں کو عملی جامہ پہنا
چکے ہوں گے ؟ (٩) پولیس کے انے سے پہلے ڈاکو بنک کے چوکیدار کو قتل کر
چکے ہوں گے - (١٠) پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہو گی - (١١) افسر اسے
برے کاموں کی وجہ سے برطرف کر چکا ہو گا - (١٢) جج گواہ کے بیان پر شک
کا اظہار کر چکا ہو گا - (١٣) شادی کے بعد وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکا ہو
گا - (١٤) میرے انے سے پہلے وہ اپنے جذبات کا اظہار کر چکا ہو گا -
بچہ آدھے گھنٹے سے نہیں روک رہا تھا
ReplyDelete