Thursday, 16 April 2015

Past Perfect Tense

اردو فقرے کے آخر میں "چکا تھا، چکی تھی ، چکے تھے " وغیرہ آتا ہے -

بنانے کا طریقہ :-
                            ایسے فقرات کے دو حصے ہوں گے - "چکا تھا ، چکی تھی ، چکے تھے " والہ حصہ Past Perfect Tense جبکہ دوسرے حصہ کا ترجمہ Past
Indefinite Tense میں کیا جاۓ گا - مشلاً 

میرے آنے سے پہلے وہ جا چکا تھا -              .He had gone before i came 
میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت کر چکا تھا -
              .The cobbler had mended the shoes before I reached there

منفی فقرات :-
               ایسے فقرات میں Had کے بعد Not لگایا جاتا ہے - اور فعل کی 
تیسری فارم استعمال کی جاتی ہے - مشلاً 

میرے انے سے پہلے وہ جا نہیں چکا تھا -
                                                       .He had not gone before i came
میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت نہیں کر چکا تھا -
      .The cobbler had not mended the shoes before I reached there

سوالیہ فقرات :-
               ایسے فقرات میں Had کو فقرے کے شروع میں لکھا جاۓ گا اور 
آخر میں سوالیہ نشان لگائیں گے - مشلاً 

کیا میرے انے سے پہلے وہ جا چکا تھا ؟       ? Had he gone before I came
کیا میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت کر چکا تھا ؟
            ? Had the cobbler mended the shoes before I reached there

سوالیہ منفی فقرات :-
                     ایسے فقرات میں Had کو فقرے کے شروع میں لکھا جاۓ گا 
اور فائل کے بعد not لگایا جاۓ گا اور فقرے کے آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جاۓ گا - مشلاً 

کیا میرے آنے سے پہلے وہ جا نہیں چکا تھا ؟
                                                       ? Had he not gone before i came
کیا میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت نہیں کر چکا تھا ؟ 
       ? Had the cobbler not mended the shoes before I reached there

                                 Exercise A

(١) میں پہلے ہی جا چکا تھا - (٢) وہ تب تک واپس آ چکا تھا - (٣) سورج نکلنے 
سے پہلے ہم گھر پہنچ چکے تھے - (٤) ڈاکٹر کے انے سے پہلے مریض فوت 
ہو چکا تھا - (٥) میں تب تک سو نہیں چکا تھا - (٦) جب میں وہاں پہنچا تو میچ ختم ہو چکا تھا - (٧) ہم یہ گھر پہلے فروخت کر چکے تھے - (٨) کیا تم میرے انے سے پہلے کتاب ختم کر چکے تھے - (٩) ہم اب تک کرکٹ کھیل چکے تھے -
(١٠)پولیس کے انے سے پہلے چور بھاگ چکے تھے - (١١) جب میں وہاں پہنچا 
تو وہ اخبار پڑھ چکا تھا - (١٢) وہ تب تک یہ گھر خالی کر چکے تھے - (١٣) مریض پہلے ہی دوائی کھا چکا تھا - (١٤) ہم دس بجے تک کھانا کھا چکے تھے -
(١٥) کیا آپ چھ بجے تک خط لکھ چکے تھے ؟

                                Exercise B 

(١) تمہارے آنے سے پہلے ہم نے سیکرٹری چن لیا تھا - (٢) تم میرے تار دینے کے بعد آے تھے - (٣) ہم پہلے ہی اپنی جگہوں پر بیٹھ چکے تھے - (٤) اس نے 
اس وقت تک اپنا کام ختم نہیں کیا تھا - (٥) مجسٹریٹ کے آنے سے پہلے پولیس 
مجرم کو لے ائی تھی - (٦) ڈاکٹر صاحب کے انے سے پہلے مریض دم توڑ چکا 
تھا - (٧) ہمارے پہنچنے سے پہلے پولیس نے اس کا چالان کر دیا تھا - (٨) میرے 
اسکول پہنچنے سے پہلے گھنٹی بج چکی تھی - (٩) میرے انگریزی شروع کرنے 
سے پہلے وہ ریاضی ختم کر چکا تھا - (١٠) اس نے اس وقت تک ایک لفظ بھی 
نہیں کہا تھا - (١١) تمہارے آنے تک میں دس سوال نکال چکا تھا - (١٢) کیا اسے 
دیکھ کر تم آنسو بہا چکے تھے ؟ (١٣) وزیر اعظم کے ملک میں پہنچنے سے 
پہلے اس خبر نے تہلکہ مچا دیا تھا - (١٤) تمہارے لاہور انے سے پہلے میں تاریخی عمارتوں کا سرسری جائزہ لے چکا تھا - (١٥) باپ کے وفات پانے 
سے پہلے ہی اسلم جائیداد کا بڑا حصہ حاصل کر چکا تھا -

No comments:

Post a Comment