فقرے کے آخر میں " ہے، ہیں، تھا، تھی، تھے، گا، گی، گے " وغیرہ آتا ہے اور فقرے میں ملکیت کا اظہار بھی ہو گا - زمانہ حال کے لئے Has/Have اور زمانہ ماضی کے لئے Had استعمال ہو گا اور مستقبل کے لئے Will Have/Shall Have استعمال ہو گا - اور ان فقرات میں کوئی فعل سرانجام نہیں ہو گا -
نوٹ :-
زمانہ حال میں He, She, It یا اسم واحد کے ساتھ Has جبکہ We, They, You اور اسم جمع کے ساتھ Have استعمال کریں گے - زمانہ ماضی میں سب کے ساتھ Had استعمال کریں گے - زمانہ مستقبل میں I, We کے ساتھ Shall Have
اور سب کے ساتھ Will Have استعمال کریں گے - مشلاً
میرے پاس ایک کتاب ہے - .I have a book
ان کے پاس کتابیں تھی - .They had books
اس کے پاس گھڑی ہو گی - .He will have a watch
منفی فقرات :-
منفی فقرات میں Has, Have, Had, Will Have, Shall Have
کے بعد Not استعمال ہو گا - مشلاً
اس کے پاس کتاب نہیں ہے - .He has not a book
ان کے پاس کتابیں نہیں تھیں - .They had not books
اس کے پاس گھڑی نہیں ہو گی - .He will not have a watch
سوالیہ فقرات :-
سوالیہ فقرات میں Has, Have, Had, Will Have, Shall Have
کو فقرے کے شروع میں لکھتے ہیں اور آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگاتے ہیں - مشلاً
کیا اس کے پاس کتاب ہیں ؟ ?Has he a book
کیا اس کے پاس گھڑی ہو گی ؟ ?Will he have a watch
سوالیہ منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Has, Have, Had, Will Have, Shall Have
کو فقرے کے شروع لکھتے ہیں اور Not اسم (Noun ) اور اسم ضمیر کے بعد
استعمال کیا جاتا ہے -
کیا اسلم کے پاس کتاب نہ تھی ؟ ?Had Aslam not a book
کیا اس کے پاس ایک گاۓ نہیں ہے ؟ ?Has he not a cow
نوٹ :-
اگر کسی فقرے میں تعداد کا ذکر ہو اور فقرہ منفی ہو وہاں Not استعمال
کریں گے - اور تعداد کا ذکر نہ ہو اور فقرہ منفی ہو تو No استعمال کریں گے -
میرے پاس کوئی مرغی نہ تھی - .I had no hen
اسں کی چار کتابیں نہیں تھیں - .He had not four books
Exercise
(1) امیر آدمی کے پاس ایک باغ ہے - (2) میرے پاس دو گھر تھے- (3) گھوڑے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں - (4) میرے پاس پستول نہ تھا - (5) ان کی دو گائیں ہیں -
اسں کی چار کتابیں نہیں تھیں - .He had not four books
Exercise
(1) امیر آدمی کے پاس ایک باغ ہے - (2) میرے پاس دو گھر تھے- (3) گھوڑے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں - (4) میرے پاس پستول نہ تھا - (5) ان کی دو گائیں ہیں -
(6) کسان کے پاس ہل نہیں تھا - (7) کیا اپ کے پاس لیمپ ہے؟ (8) سپاہی کے پاس وردی نہیں تھی - (9) میرے پاس کل گھڑی ہو گی - (10) کیا آپ کے پاس قلم ہو گا - (11) آپ کے پاس کب کتاب ہو گی؟ (12) کس کے پاس بستہ نہیں تھا ؟ (13) کیا آپ کے پاس گاڑی ہو گی ؟ (14) غریب آدمی کے پاس جوتے نہیں تھے - (15) آپ کے پاس کتنی کتابیں ہیں ؟ (16) نۓ مکان کے دو کمرے ہو گے - (17) میری کمر میں درد ہے - (18) کیا آپ آئس کریم کھائیں گے ؟ (19) میرے پاس کوئی پرندہ نہیں ہے - (20) میرے پاس دو کرسیاں نہیں -
No comments:
Post a Comment