Saturday, 18 April 2015

Future Continuous Tense

اردو فقرات کے آخر میں "رہا ہو گا ، رہے ہوں گے ، رہی ہو گی " اے گا 

بنانے کا طریقہ :- 
                I, We کے ساتھ Shall be اور باقی سب کے ساتھ Will be اور 
فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing استعمال ہو گا - مشلاً 

ہم گولیاں کھیل رہے ہوں گے -                   .We shall be playing marbles
شیر دھاڑ رہیں ہوں گے -                               .The lions will be roaring

منفی فقرات :-
             Will / Shall کے بعد Not اور فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing استمال کیا جاۓ گا - مشلاً 

ہم گولیاں نہیں کھیل رہے ہوں گے -        .We shall not be playing marbles
شیر دھاڑ نہیں رہے ہوں گے -                    .The lions will not be roaring

سوالیہ فقرات :-
                  Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لگایا جاۓ گا - اور آخر 
پر سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً 

کیا ہم گولیاں کھیل رہے ہوں گے ؟             ? Shall we be playing marbles
کیا شیردھاڑ رہے ہوں گے ؟                           ? Will the lions be roaring

سوالیہ منفی فقرات :-
                     Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد 
Not استمال کریں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جاۓ گا -

کیا ہم گولیاں نہیں کھیل رہے ہوں گے ؟  ? Shall we not be playing marbles
کیا شیر دھاڑ نہیں ہوں گے ؟                      ? Will the lions not be roaring

                                   Exercise A

(١) طالب علم سکول جا رہے ہوں گے - (٢) کیا بچہ دودھ پی رہا ہو گا ؟ (٣) ہم 
سانپ کو پتھرسے ہلاک کر رہے ہوں گے - (٤) آپ کرسی کیوں توڑ رہے ہوں گے ؟ (٥) وہ نہر میں تیر رہا ہو گا - (٦) کیا وہ اخبار پڑھ رہا ہو گا ؟ (٧) آپ کہاں امتحان دے رہے ہوں گے ؟ (٨)  بچے جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے -
(٩) کسان فصلیں کاٹ رہے ہوں گے - (١٠) میرے انے سے پہلے وہ کتاب پڑھ 
رہا ہو گا - (١١) استاد صاحب حاضری لگا رہے ہوں گے - (١٢) کیا وہ اپنے دوست کو خط لکھ رہا ہو گا ؟ (١٣) سورج مشرق سے نکل رہا ہو گا - (١٤) پرندے درختوں پر چہچہا رہے ہونگے - (١٥) اس کے آنے سے پہلے میں سو رہا ہوں گا -

                                  Exercise B

(١) بوڑھا لکڑ ہارا اپنے بچپن کو یاد کر رہا ہو گا - (٢) جب وہ اے گا تو جام ٹینس 
کھیل رہیں ہوں گے - (٣) وہ اس وقت نیشنل بینک سے چیک کیش کرا رہا ہو گا -
(٤) تمہارے انے سے پہلے مزدور کنواں کھود رہے ہوں گے - (٥) کیا وہ باغ میں 
ٹہل رہا ہو گا ؟ (٦) رفو گر میری قمیض رفو کر رہا ہو گا - (٧) اس کی باتیں ہمارے دل پر اثر کر رہی ہو گی - (٨) کیا مالی پودوں کو پانی دے رہا ہو گا ؟
(٩) کیا نہرو بانسری بجا رہا ہو گا ؟ (١٠) خانہ بدوش اپنے خیمے لگا رہے ہوں 
گے - (١١) کیا سیاست دان طالب علموں کو ورغلا رہے ہوں گے ؟ (١٢) کیا وہ 
انور کے ساتھ دشمنی ختم کر رہا ہو گا ؟ (١٣) احمد پاس ہونے کے لئے پوری 
کوشش کر رہا ہو گا - (١٤) کیا وہ اپنی امیری پر شیخی مار رہا ہو گا ؟ (١٥) کیا 
دکاندار اسے دھوکہ دے رہا ہو گا ؟ (١٦) پاکستانی ایٹمی توانائی کے میدان میں 
ترقی کر رہا ہو گا ؟ 

No comments:

Post a Comment