- Simple Tense
- Active Voice
Thursday, 23 April 2015
Saturday, 18 April 2015
Future Perfect Continuous
اردو فقرات کے آخر میں "تا رہا ہو گا ، تی رہی ہو گی ، تے رہے رہوں گے " وغیرہ آتا ہے یا "رہا ہو گی ، رہی ہو گی ، رہے ہوں گے " کے ساتھ مدت یا
وقت کا ذکر ہوتا ہے - بصورت دیگر باقی فقرات کو Future Continuous Tense
میں Translate کریں گے -
بنانے کا طریقہ :-
I, We کے ساتھ Shall have been اور باقی سب کے ساتھ Will have been اور فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing استعمال کیا جائے گا - مشلاً
ملیریا کئی مہینوں سے تباہی پھیلا رہا ہو گا -
.Malaria will have been playing havoc for many months
یہ لڑکی بچپن سے گا رہی ہو گی -
.This girl will have been singing since childhood
منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Will / Shall کے بعد Not استعمال کریں گے - مشلاً
لوگ دو ہفتوں سے شہر چھوڑ نہیں رہے ہوں گے -
.People will not have been leaving the city for two weeks
ہم ١٩٥٠ سے اس مکان میں نہیں رہ رہے ہوں گے -
.We shall not have been living in this house since 1950
سوالیہ فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لگایا جائے گا - اور آخر پر
سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا سارس چین میں تباہی مچا رہا ہو گا ؟
? Will Sars have been playing havoc in China
کیا وہ صبح سے ورزش کر رہا ہو گا ؟
? Will he have been taking exercise since morning
سوالیہ منفی فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد Not
استعمال کریں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جائے گا - مشلاً
کیا خاکروب صبح سے کوڑا کرکٹ گلیوں سے نہیں ہٹا رہے ہوں گے ؟
Will the sweepers not have been removing garbage from the
? streets since morning
کیا عذرا دو گھنٹوں سے کپڑے نہیں نچوڑ رہی ہو گی ؟
? Will Azra not have been wringing the clothes for two hours
Exercise A
(١) میں دو سال سے یہ دکان چلا رہا ہوں گا - (٢) کھلاری ایک گھنٹے سے ہاکی
کھیل رہے ہوں گے - (٣) کیا آپ ٢٠١٠ سے اس مکان میں رہ رہے ہوں گے ؟
(٤) جنوری سے کون اپ کی مدد کر رہا ہو گا ؟ (٥) آپ کب سے یہ کتاب پڑھ رہے ہوں گے ؟ (٦) نیک آدمی پچھلے ایک گھنٹے سے دعا مانگ رہا ہو گا - (٧) ہم
بچپن سے کرکٹ کھیل رہے ہوں گے - (٨) کیا وہ ادھ گھنٹے سے دوڑ رہا ہو گا ؟
(٩) ہم کل سے سکول جا رہے ہوں گے - (١٠) کیا بچہ شام سے رو رہا ہو گا ؟
(١١) کیا وہ کئی سالوں سے افسر کی خوشامد کر رہا ہو گا ؟ (١٢) صبح سے بارش نہیں ہو رہی ہو گی - (١٣) دھوبی کب سے کپڑے دھو رہا ہو گا ؟ (١٤) وہ ایک
گھنٹے سے گوشت بھون رہی ہو گی - (١٥) آپ ایک ہفتے سے کہاں جا رہے ہوں
گے ؟
Exercise B
(١) کیا پاکستانی حکمران پاکستانیوں کو خوشحال بنانے کی کوشش کرتے رہے
ہوں گے ؟ (٢) پرندے صبح سے رسیلے گیت گا رہے ہوں گے - (٣) کیا ہم کئی
سالوں سے دشمن کے منصوبے کو خاک میں ملاتے رہے ہوں گے ؟ (٤) کیا غربت
کے مارے لوگ کئی سالوں سے مصائب کا سامنا کرتے رہے ہوں گے ؟ (٥) مینڈک دو گھنٹوں سے جوہڑ میں ٹرا رہے ہوں گے - (٦) کیا عورتیں صبح سے کنویں سے پانی نکالتی رہی ہوں گی ؟ (٧) آپ اتنی دیر دکان پر کیا کرتے رہے ہوں گے ؟
(٨) باپ اپنے گمشدہ بچے کو کئی دنوں سے تلاش کرتا رہا ہو گا - (٩) آپ کب
سے یہ کتاب پڑھتے رہے ہوں گے ؟ (١٠) دکاندار کئی دنوں سے باسی سبزیاں
فروخت کرتا رہا ہو گا - (١١) شرارتی بچے آدھ گھنٹے سے ہم جماعت کا مذاق
اڑا رہے ہوں گے - (١٢) امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہم سخت محنت کرتے رہے ہوں گے - (١٣) وہ جوانی سے ہی اپنے والد کی دولت فضول خرچ
کرتا رہا ہو گا - (١٤) دو سال سے اپنی بد اعمالیوں کا خمیازہ بھگتا رہا ہو گا -
(١٥) غریب لوگ کئی سالوں سے فاقوں سے بچتے رہے ہوں گے -

Future Perfect Tense
اردو فقرات کے آخر میں "چکا ہو گا ، چکے ہوں گے ، چکی ہو گی " آے گا -
بنانے کا طریقہ :-
I, We کے ساتھ Shall have اور باقی سب کے ساتھ Will have
اور فعل کی تیسری فارم استعمال کی جائے گی - مشلاً
شہر میں ہیضہ پھیل چکا ہو گا - .Cholera will have broken out in the city
وہ جیو میٹری ختم کر چکا ہو گا - .He will have finished geometry
نوٹ :-
Future Perfect Tense میں Complex Sentence بھی ہوتے ہیں جن
کے دو حصے ہوتے ہیں - ایک حصے میں Future Perfect Tense جبکہ دوسرے حصے میں Present Indefinite Tense استعمال کرتے ہیں - مشلاً
پولیس کے انے سے پہلے چور بھاگ چکا ہو گا -
.The thief will have run before the police come
تمہارے انے سے پہلے بلی دودھ پی چکی ہو گی -
.The cat will have drunk milk before you come
منفی فقرات :-
Shall / will کے بعد Not اور فعل کی تیسری فارم استعمال کی جاتی ہے - مشلاً
شہر میں ہیضہ نہیں پھیل چکا ہو گا -
.Cholera will not have broken out in the city
وہ جیو میٹری ختم نہیں کر چکا ہو گا -
.He will not have finished Geometry
سوالیہ فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لگایا جائے گا - اور آخر
پر سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا شہر میں ہیضہ پھیل چکا ہو گا ؟
? Will cholera have broken out in the city
کیا وہ جیومیٹری ختم کر چکا ہو گا ؟
? Will he have finished Geometry
سوالیہ منفی فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد
Not استعمال کریں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جائے گا - مشلاً
کیا تمہارے سکول پہنچنے سے پہلے استاد حاضری نہیں لگا چکے ہوں گے ؟
Will the teacher not have called the roll before you reach the
? school
کیا چھٹی کی گھنٹی نہیں بج چکی ہو گی ؟
? Will the last bell not have gone
Exercise A
(١) بارش ہو چکی ہو گی - (٢) کیا تم قرضہ ادا کر چکے ہو گے ؟ (٣) میرے انے
سے پہلے وہ کالج جا چکا ہو گا - (٤) سورج نکلنے سے پہلے ہم اپنی منزل پر پہنچ
چکے ہوں گے - (٥) گاڑی وقت پر پہنچ چکی ہو گی - (٦) ہم اپنے دشمن کو پہچان
چکے ہوں گے - (٧) موسم بہار میں پھول کھل چکے ہوں گے - (٨) کیا آپ نہا چکے ہوں ہے ؟ (٩) پولیس چوروں کو گرفتار کر چکی ہو گی - (١٠) کیا آپ مشین
کی مرمت کر چکے ہوں گے ؟ (١١) ہم آپ کے دروازے پر دستک دے چکے ہوں
گے - (١٢) مالی کے آنے سے پہلے بچے پھول توڑ چکے ہوں گے - (١٣) ڈاکٹر
کے انے سے پہلے مریض فوت ہو چکا ہو گا - (١٤) آپ کہاں جا چکے ہوں گے -
(١٥) آپ کتنا دودھ پی چکے ہوں گے ؟
Exercise B
(١) مہاجرین کیمپ میں جمع نہیں ہو چکے ہوں گے - (٢) کیا پولیس چوڑ کو پکڑنے میں کامیاب ہو چکی ہو گی ؟ (٣) بارش ہونے سے پہلے ہم گھر پہنچ چکے
ہوں گے - (٤) کیا کالج جانے سے پہلے وہ کپڑے پہن چکا ہو گا ؟ (٥) سورج غروب ہونے سے پہلے ہم بچے کو تلاش کر چکے ہوں گے - (٦) دشمن اپنے
ناپاک عزائم میں کامیاب ہو چکا ہو گا - (٧) نی نسل کمپیوٹر ، انٹرنیٹ اور ای میل
کا استعمال سیکھ چکی ہو گی - (٨) کیا ہم قائداعظم کے خوابوں کو عملی جامہ پہنا
چکے ہوں گے ؟ (٩) پولیس کے انے سے پہلے ڈاکو بنک کے چوکیدار کو قتل کر
چکے ہوں گے - (١٠) پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہو گی - (١١) افسر اسے
برے کاموں کی وجہ سے برطرف کر چکا ہو گا - (١٢) جج گواہ کے بیان پر شک
کا اظہار کر چکا ہو گا - (١٣) شادی کے بعد وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکا ہو
گا - (١٤) میرے انے سے پہلے وہ اپنے جذبات کا اظہار کر چکا ہو گا -
Future Continuous Tense
اردو فقرات کے آخر میں "رہا ہو گا ، رہے ہوں گے ، رہی ہو گی " اے گا
بنانے کا طریقہ :-
I, We کے ساتھ Shall be اور باقی سب کے ساتھ Will be اور
فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing استعمال ہو گا - مشلاً
ہم گولیاں کھیل رہے ہوں گے - .We shall be playing marbles
شیر دھاڑ رہیں ہوں گے - .The lions will be roaring
منفی فقرات :-
Will / Shall کے بعد Not اور فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing استمال کیا جاۓ گا - مشلاً
ہم گولیاں نہیں کھیل رہے ہوں گے - .We shall not be playing marbles
شیر دھاڑ نہیں رہے ہوں گے - .The lions will not be roaring
سوالیہ فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لگایا جاۓ گا - اور آخر
پر سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا ہم گولیاں کھیل رہے ہوں گے ؟ ? Shall we be playing marbles
کیا شیردھاڑ رہے ہوں گے ؟ ? Will the lions be roaring
سوالیہ منفی فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد
Not استمال کریں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جاۓ گا -
کیا ہم گولیاں نہیں کھیل رہے ہوں گے ؟ ? Shall we not be playing marbles
کیا شیر دھاڑ نہیں ہوں گے ؟ ? Will the lions not be roaring
Exercise A
(١) طالب علم سکول جا رہے ہوں گے - (٢) کیا بچہ دودھ پی رہا ہو گا ؟ (٣) ہم
سانپ کو پتھرسے ہلاک کر رہے ہوں گے - (٤) آپ کرسی کیوں توڑ رہے ہوں گے ؟ (٥) وہ نہر میں تیر رہا ہو گا - (٦) کیا وہ اخبار پڑھ رہا ہو گا ؟ (٧) آپ کہاں امتحان دے رہے ہوں گے ؟ (٨) بچے جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے -
(٩) کسان فصلیں کاٹ رہے ہوں گے - (١٠) میرے انے سے پہلے وہ کتاب پڑھ
رہا ہو گا - (١١) استاد صاحب حاضری لگا رہے ہوں گے - (١٢) کیا وہ اپنے دوست کو خط لکھ رہا ہو گا ؟ (١٣) سورج مشرق سے نکل رہا ہو گا - (١٤) پرندے درختوں پر چہچہا رہے ہونگے - (١٥) اس کے آنے سے پہلے میں سو رہا ہوں گا -
Exercise B
(١) بوڑھا لکڑ ہارا اپنے بچپن کو یاد کر رہا ہو گا - (٢) جب وہ اے گا تو جام ٹینس
کھیل رہیں ہوں گے - (٣) وہ اس وقت نیشنل بینک سے چیک کیش کرا رہا ہو گا -
(٤) تمہارے انے سے پہلے مزدور کنواں کھود رہے ہوں گے - (٥) کیا وہ باغ میں
ٹہل رہا ہو گا ؟ (٦) رفو گر میری قمیض رفو کر رہا ہو گا - (٧) اس کی باتیں ہمارے دل پر اثر کر رہی ہو گی - (٨) کیا مالی پودوں کو پانی دے رہا ہو گا ؟
(٩) کیا نہرو بانسری بجا رہا ہو گا ؟ (١٠) خانہ بدوش اپنے خیمے لگا رہے ہوں
گے - (١١) کیا سیاست دان طالب علموں کو ورغلا رہے ہوں گے ؟ (١٢) کیا وہ
انور کے ساتھ دشمنی ختم کر رہا ہو گا ؟ (١٣) احمد پاس ہونے کے لئے پوری
کوشش کر رہا ہو گا - (١٤) کیا وہ اپنی امیری پر شیخی مار رہا ہو گا ؟ (١٥) کیا
دکاندار اسے دھوکہ دے رہا ہو گا ؟ (١٦) پاکستانی ایٹمی توانائی کے میدان میں
ترقی کر رہا ہو گا ؟

Friday, 17 April 2015
Future Indefinite Tense
اردو فقرات کے آخر میں "گا ، گی ، گے " آے گا -
بنانے کا طریقہ :-
I, We کے ساتھ Shall اور باقی سب کے ساتھ Will اور فعل کی پہلی فارم استعمال کی جائے گی - اگر کسی فقرے میں زور یا تاکید کی ہو تو Will / Shall کی ترتیب الٹ ہو جاۓ گی - یعنی I, We کے ساتھ Will اور باقی سب کے
ساتھ Shall استعمال کیا جائے گا - مشلاً
میں جوتے پالش کروں گا - .I shall polish shoes
وہ آٹا گوندے گی - .She will knead flour
میں ضرور جوتے پالش کروں گا - .I will polish shoes
وہ ضرور آٹا گوندے گی - .She shall knead flour
منفی فقرات :-
Will / Shall کے بعد Not اور فعل کی پہلی فارم استعمال کی جاۓ گی - مشلاً
میں جوتے پالش نہیں کروں گا - .I shall not polish shoes
وہ آٹا نہیں گوندے گی - .She will not knead flour
سوالیہ فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لگایا جاۓ گا - اور آخر پر
سوالیہ نشان ڈالہ جاتا ہے - مشلاً
کیا میں جوتے پالش کروں گا ؟ ? Shall i polish shoes
وہ آٹا گوندے گی ؟ ? Will she knead flour
سوالیہ منفی فقرات :-
Will / Shall کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد Not
استعمال کریں اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جائے گا -
کیا میں جوتے پالش نہیں کروں گا ؟ ? Shall i not polish shoes
کیا وہ آٹا نہیں گوندے گی ؟ ? Will she not knead flour
Exercise A
(١) ہم آج لاہور جائیں گے - (٢) وہ ضرور میری مدد کرے گا - (٣) کیا آپ مجھے پڑھائیں گے ؟ (٤) ہم خدا کا شکر ادا کریں گے - (٥) آپ کیوں خطرے کا سامنا
کریں گے ؟ (٦) ہم اپنے اساتذہ کا حکم مانیں گے - (٧) کیا آپ کراۓ پر مکان لیں
گے ؟ (٨) میں اپنے دوست سے رقم ادھار لوں گا - (٩) ہماری ٹیم میچ جیت جائے
گی - (١٠) آپ کب تازہ سبزی خریدیں گے ؟ (١١) ہم اپنے ملک سے محبت کریں
گے - (١٢) کیا لڑکیاں گیت گائیں گی ؟ (١٣) آج گاڑی دیر سے نہیں آے گی -
(١٤) میں شرارتی طالب علم کوضرور سزا دوں گا - (١٥) آپ یہاں کب آیئں گے ؟
Exercise B
(١) کشمیر کے لوگ جلد حق خود ارادیت حاصل کر لیں گے - (٢) کل شام وزیر١عظم پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے - (٣) کیا وہ اپنی محنت کا پھل اپنی
زندگی میں حاصل کر لے گا ؟ (٤) طلباء امتحان کے بعد سکھ کا سانس لیں گے -
(٥) پرنسپل صاحب میری فیس میں رعایت کی درخواست پر ہمدردانہ غور کریں
گے - (٦) ہم اسٹیشن پر گاڑی آنے سے پہلے پہنچ جائیں گے - (٧) وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گا - (٨) سٹاف ممبران اپنے جھگڑے کو
گفت و شنید سے حل کریں گے - (٩) کیا اپوزیشن احتسابی عمل کی حمایت کرے
گی ؟ (١٠) کون میری مدد کرے گا ؟ (١١) صرف ایک بہادر آدمی ہی وطن کے
لئے جان کی قربانی دے گا - (١٢) سیاسی لوٹوں پر اب عوام بھروسہ نہیں گے -
(١٣) آنے والے دور میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی بھی حاصل نہیں کر پاۓ
گا - (١٤) ہم مینار پاکستان سے لاہور کا سرسری جائزہ لیں گے - (١٥) میں آپ
پر چھپ کر وار نہیں کروں گا - (١٦) پاکستان میں بے روزگاری کو ختم کرنا ایک
مشکل کام ہو گا -

Thursday, 16 April 2015
Past Perfect Continuous Tense
اردو فقرات کے آخر میں " تا رہا تھا ، تی رہی تھی ، تے رہے تھے " یا "رہا تھا ،
رہی تھی ، رہے تھے " آے گا - لیکن اس نشانی کے ساتھ مدت یا وقت کا ذکر
ہو گا -
بنانے کا طریقہ :-
ایسے فقروں میں Had been کے ساتھ پہلی فارم کے ساتھ ing
استعمال کیا جاۓ گا - مشلاً
وہ صبح سے کرکٹ کھیل رہا تھا -
.He had been playing cricket since morning
ہم دو گھنٹوں سے گپیں لگا رہے تھے -
.We had been gossiping for two hours
منفی فقرات :-
Had کے بعد Not کا استعمال کیا جاتا ہے -
وہ صبح سے کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا -
.He had not been playing cricket since morning
سوالیہ فقرات :-
ایسے فقرات میں Had کو فقرے کے شروع میں لکھا جاتا ہے اور
آخر پر سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے - مشلاً
کیا وہ صبح سے کرکٹ کھیل رہا تھا ؟
? Had he been playing cricket since morning
کیا ہم دو گھنٹوں سے گپیں لگا رہے تھے ؟
.Had we been gossiping for two hours
سوالیہ منفی فقرات :-
Had کو فقرے کے شروع میں لکھ کر فائل کے بعد not استعمال
کیا جاۓ گا - اور آخر میں سوالیہ نشان ڈالہ جاۓ گا - مشلاً
کیا وہ صبح سے کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا ؟
? Had he not been playing cricket since morning
کیا ہم دو گھنٹوں سے گپیں نہیں لگا رہے تھے ؟
? Had we not been gossiping for two hours
Exercise A
(١) میں صبح سے آپ کا انتظار کر رہا تھا - (٢) وہ ١٩٩٥ سے اس کالج میں پڑھ
رہا تھا - (٣) کیا تم ایک گھنٹے سے یہ نظم یاد کر رہے تھے ؟ (٤) میرا بھائی مئی
سے کپڑے کا کاروبار کر رہا تھا - (٥) ہم دو سال سے آپ کو دھوکہ نہیں دے رہے
تھے - (٦) کیا آپ دو سال سے خیرات دے رہے تھے ؟ (٧) چڑیا دو گھنٹوں سے اڑ رہی تھی - (٨) وہ دو دن سے غیر حاضر تھا - (٩) مستری دو سال سے یہ گھر تعمیر کر رہے تھے - (١٠) میں ایک ہفتہ سے اپنا وقت ضائع نہیں کر رہا تھا -
(١١) وہ بچپن سے غریبوں کی مدد کر رہا تھا - (١٢) بچہ دو دن سے دودھ نہیں
پی رہا تھا - (١٣) اشمل ایک ہفتہ سے کھانا نہیں کھا رہی تھی - (١٤) وہ کب سے
بیمار تھا ؟ (١٥) صبح سے بارش ہو رہی تھی -
Exercise B
(١) اسلم دو گھنٹوں سے ہارمونیم بجا رہا تھا - (٢) بھیڑیا بڑی دیر سے شکار کی
تلاش میں پھر رہا تھا - (٣) کیا تمہارے مکان کی چھت کئی روز سے ٹپک رہی
تھی ؟ (٤) صبح کے وقت سے بوندا باندی ہو رہی تھی - (٥) وہ دو دن سے بغیر
اطلاع کے چھٹی منا رہا تھا - (٦) زن مرید شوہر کئی سالوں سے بیوی کی ہاں میں
ہاں ملا رہا تھا - (٧) ریاضی ہمیشہ سے اس کے لئے آسان کام رہا تھا - (٨) ہم کئی
دنوں سے افواہوں پر کان نہیں دھر رہے تھے - (٩) کیا وہ بچپن سے پانچوں وقت
نماز ادا کر رہے تھے ؟ (١٠) کیا باپ کی وفات سے یہ مکان دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ رہا تھا ؟ (١١) دفتری کاروائی ہمیشہ سے ہی لوگوں کے
لئے مشکلات پیدا کر رہی تھی - (١٢) ان دنوں شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف
پڑھ رہی تھی - (١٣) ہم بچپن سے صبح سویرے اٹھتے اور سیر کو جاتے رہے تھے - (١٤) کیا ہم امتہاں ختم ہونے کے بعد نتیجے کا بے صبری سے انتظار کر
رہے تھے - (١٥) وہ صبح سے اپنے حساب کی پڑتال کر رہا تھا -
Past Perfect Tense
اردو فقرے کے آخر میں "چکا تھا، چکی تھی ، چکے تھے " وغیرہ آتا ہے -
بنانے کا طریقہ :-
ایسے فقرات کے دو حصے ہوں گے - "چکا تھا ، چکی تھی ، چکے تھے " والہ حصہ Past Perfect Tense جبکہ دوسرے حصہ کا ترجمہ Past
Indefinite Tense میں کیا جاۓ گا - مشلاً
میرے آنے سے پہلے وہ جا چکا تھا - .He had gone before i came
میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت کر چکا تھا -
.The cobbler had mended the shoes before I reached there
منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Had کے بعد Not لگایا جاتا ہے - اور فعل کی
تیسری فارم استعمال کی جاتی ہے - مشلاً
میرے انے سے پہلے وہ جا نہیں چکا تھا -
.He had not gone before i came
میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت نہیں کر چکا تھا -
.The cobbler had not mended the shoes before I reached there
سوالیہ فقرات :-
ایسے فقرات میں Had کو فقرے کے شروع میں لکھا جاۓ گا اور
آخر میں سوالیہ نشان لگائیں گے - مشلاً
کیا میرے انے سے پہلے وہ جا چکا تھا ؟ ? Had he gone before I came
کیا میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت کر چکا تھا ؟
? Had the cobbler mended the shoes before I reached there
سوالیہ منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Had کو فقرے کے شروع میں لکھا جاۓ گا
اور فائل کے بعد not لگایا جاۓ گا اور فقرے کے آخر پر سوالیہ نشان ڈالہ جاۓ گا - مشلاً
کیا میرے آنے سے پہلے وہ جا نہیں چکا تھا ؟
? Had he not gone before i came
کیا میرے وہاں پہنچنے سے پہلے موچی جوتے مرمت نہیں کر چکا تھا ؟
? Had the cobbler not mended the shoes before I reached there
Exercise A
(١) میں پہلے ہی جا چکا تھا - (٢) وہ تب تک واپس آ چکا تھا - (٣) سورج نکلنے
سے پہلے ہم گھر پہنچ چکے تھے - (٤) ڈاکٹر کے انے سے پہلے مریض فوت
ہو چکا تھا - (٥) میں تب تک سو نہیں چکا تھا - (٦) جب میں وہاں پہنچا تو میچ ختم ہو چکا تھا - (٧) ہم یہ گھر پہلے فروخت کر چکے تھے - (٨) کیا تم میرے انے سے پہلے کتاب ختم کر چکے تھے - (٩) ہم اب تک کرکٹ کھیل چکے تھے -
(١٠)پولیس کے انے سے پہلے چور بھاگ چکے تھے - (١١) جب میں وہاں پہنچا
تو وہ اخبار پڑھ چکا تھا - (١٢) وہ تب تک یہ گھر خالی کر چکے تھے - (١٣) مریض پہلے ہی دوائی کھا چکا تھا - (١٤) ہم دس بجے تک کھانا کھا چکے تھے -
(١٥) کیا آپ چھ بجے تک خط لکھ چکے تھے ؟
Exercise B
(١) تمہارے آنے سے پہلے ہم نے سیکرٹری چن لیا تھا - (٢) تم میرے تار دینے کے بعد آے تھے - (٣) ہم پہلے ہی اپنی جگہوں پر بیٹھ چکے تھے - (٤) اس نے
اس وقت تک اپنا کام ختم نہیں کیا تھا - (٥) مجسٹریٹ کے آنے سے پہلے پولیس
مجرم کو لے ائی تھی - (٦) ڈاکٹر صاحب کے انے سے پہلے مریض دم توڑ چکا
تھا - (٧) ہمارے پہنچنے سے پہلے پولیس نے اس کا چالان کر دیا تھا - (٨) میرے
اسکول پہنچنے سے پہلے گھنٹی بج چکی تھی - (٩) میرے انگریزی شروع کرنے
سے پہلے وہ ریاضی ختم کر چکا تھا - (١٠) اس نے اس وقت تک ایک لفظ بھی
نہیں کہا تھا - (١١) تمہارے آنے تک میں دس سوال نکال چکا تھا - (١٢) کیا اسے
دیکھ کر تم آنسو بہا چکے تھے ؟ (١٣) وزیر اعظم کے ملک میں پہنچنے سے
پہلے اس خبر نے تہلکہ مچا دیا تھا - (١٤) تمہارے لاہور انے سے پہلے میں تاریخی عمارتوں کا سرسری جائزہ لے چکا تھا - (١٥) باپ کے وفات پانے
سے پہلے ہی اسلم جائیداد کا بڑا حصہ حاصل کر چکا تھا -

Past Continuous Tense
اردو فقرات کے آخر میں "رہا تھا ، رہی تھی ، رہے تھے " وغیرہ آتا ہے -
بنانے کا طریقہ :-
ایسے فقرات میں Was / Were کے ساتھ فعل کی پہلی فارم اور
ing کا استعمال کیا جاتا ہے - مشلاً
وہ سویٹر بن رہی تھی - .She was knitting a sweater
ہم چڑیا گھر دیکھنے جا رہے تھے - .We were going to visit the zoo
منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Was / Were کے بعد Not لگایا جاتا ہے - اور
فعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا استعمال کیا جاتا ہے - مشلاً
وہ سویٹر نہیں بن رہی تھی - .She was not knitting a sweater
ہم چڑیا گھر نہیں دیکھنے جا رہے تھے -
.We were not going to visit the zoo
سوالیہ فقرات :-
ایسے فقرات میں Was / Were کو فقرے کے شروع میں لکھا جاۓ گا اور آخر میں سوالیہ نشان لگاۓ گے - مشلاً
کیا وہ سویٹر بن رہی تھی ؟ ? Was she knitting a sweater
کیا ہم چڑیا گھر دیکھنے جا رہے تھے ؟ ? Were we going to visit the zoo
سوالیہ منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Was / Were کو فقرے کے شروع میں
لکھا جاۓ گا اور فائل کے بعد not لگایا جاۓ گا اور فقرے کے آخر پر سوالیہ نشان ڈالا جاۓ گا - مشلاً
کیا وہ سویٹر نہیں بن رہی تھی ؟ ? Was she not knitting a sweater کیا ہم چڑیا گھر نہیں دیکھنے جا رہے تھے ؟
? Were we not going to visit the zoo
نوٹ :-
اس Tense میں بعض اوقات Complex Sentence بھی دیکھنے کو ملیں
گے - ان کے ترجمے کے لئے فقرے کا وہ حصہ جس کے آخر میں "رہا تھا ، رہی
تھی، رہے تھے " آے گا Past Continuous Tense میں ہو گا جبکہ دوسرا حصہ
Past Indefinite Tense میں Translate کریں گے - مشلاً
میرے انے سے پہلے وہ گا رہا تھا - .He was singing before i came
جب میں وہاں پہنچا تو وہ کھیل رہے تھے -
.They were playing when i reached there
Exercise A
(١) میں تمھارا مذاق نہیں اڑا رہا تھا - (٢) کیا وہ کار چلا رہی تھی ؟ (٣) ہم جھوٹ
نہیں بول رہے تھے - (٤) میرے انے سے پہلے وہ سو رہا تھا - (٥) کیا وہ سچ بول
رہا تھا ؟ (٦) کتنے کھلاڑی میدان میں جا رہے تھے ؟ (٧) وہ کیوں لنگڑا رہا تھا ؟
(٨) ٹھنڈی ہوا نہیں چل رہی تھی - (٩) کون آپ کی مدد کر رہا تھا ؟ (١٠) اس کے
انے سے پہلے میں کتاب پڑھ رہا تھا - (١١) وہ اپنے کمرے کی مرمت کر رہا تھا -
(١٢) کسان اپریل میں گندم کاٹ رہے تھے - (١٣) کیا پرندے ہوا میں اڑ رہے تھے ؟(١٤) کنواں چل نہیں رہا تھا - (١٥) کسان کھیت میں ہل چلا رہا تھا -
Exercise B
(١) وہ اپنے منہ میاں مٹھو بن رہا تھا - (٢) چیرمین اپنا فیصلہ کن ووٹ ہمارے حق
میں ڈال رہا تھا - (٣) کیا آپ بغیر تیاری کے تقریر کر رہے تھے ؟ (٤) کیا ہم زندگی کو پھولوں کی سیج سمجھ رہے تھے ؟ (٥) کنجوس آدمی غریبوں کو رقم نہیں دے
رہا تھا - (٦) کیا آپ اپنی بیوی کو طلاق دے رہے تھے ؟ (٧) کیا شہر کے سارے
دکاندار کم تول رہے تھے ؟ (٨) بچے اپنے انگوٹھے چوس رہے تھے - (٩) نکمے
لڑکے کام سے جی چرا رہے تھے - (١٠) دکاندار گندے انڈے باہر پھینک رہا تھا -
(١١) زارا اپنی طبیعت کے مطابق گھر سجا رہی تھی - (١٢) کیا مالی پھول توڑ
رہا تھا ؟ (١٣) کون آپ کو بار بار تنگ کر رہا تھا ؟ (١٤) وہ تیز چاۓ بنانا سیکھ
رہی تھی - (١٥) آپ اسے کیوں بنا رہے تھے ؟
Wednesday, 15 April 2015
Past Indefinite Tense
اردو فقرات کے آخر میں "تا تھے ، تے تھے ، تی تھی " وغیرہ آتا ہے - "یا ، ی ، ے " بھی آ سکتے ہیں -
بنانے کا طریقہ :-
ایسے فقرات میں تمام فائل کے ساتھ فعل کی دوسری فارم استعمال کی جاتی ہے -
وہ ہر روز کرکٹ کھیلتا ہے - .He played cricket daily
ہم نے مچھلیاں پکڑیں - .We caught fish
منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Did not کے ساتھ فعل کی پہلی فارم استعمال کی جاتی ہے - مشلاً
ہم نے مچھلیاں نہیں پکڑیں - .We did not catch fish
وہ ہر روز کرکٹ نہیں کھیلتا تھا - .He did not play cricket dail
سوالیہ فقرات :-
ایسے فقرات میں Did کو شروع میں لکھے گے اور آخر میں سوالیہ نشان لگائیں گے - مشلاً
کیا وہ ہر روز کرکٹ کھیلتا تھا ؟ ?Did he played cricket daily
کیا تم نے مچھلیاں پکڑیں ؟ ?Did you catch fish
نوٹ :-
اگر کسی فقرے میں فائل موجود نہ ہو اور سوالیہ ہو تو Did استعمال نہیں کیا جائے گا اور سوال کے بعد دوسری فارم استعمال کی جائے گی - مشلاً
کس نے گھنٹی بجائی ؟ ?Who rang the bell
آپ کو کس نے اچھا بنایا ؟ ?Who made you good
سوالیہ منفی فقرات :-
ایسے فقرات میں Did کو فقرے کے شروع میں لکھ دیا جاتا ہے اور فائل کے بعد Not استعمال کیا جائے گا اور آخر پر سوالیہ نشان ڈالا جائے گا - مشلاً
کیا وہ ہر روز کرکٹ نہیں کھیلتا تھا ؟ ?Did he not play cricket daily
کیا اس نے مچھلیاں نہیں پکڑیں ؟ ?Did he not catch fish
نوٹ :-
اگر کسی فقرے میں ضرور یا تاکید ہو تو پھر سادہ فقرے میں Did استعمال ہو جاتا ہے - مشلاً
وہ ہر روز ضرور سکول جاتا تھا - .He did go to school daily
ہم غریبوں کی ضرور مدد کیا کرتے تھے - .We did help the poor
Exercise A
(١) ڈاکیا کب آیا ؟ (٢) ہم اکھٹے کالج جاتے تھے - (٣) میں نے ایک گھنٹہ آرام کیا -
(٤) کون وہاں آیا ؟ (٥) کس نے آپ کو پڑھایا ؟ (٦) آپ کل کہاں گئے ؟ (٧) وہ میری مدد کرتا تھا - (٨) کیا آپ نے میرا انتظار کیا ؟ (٩) اس نے اس بچے کی پرورش کی - (١٠) ڈاکٹر نے احمد کا اپریشن کیا - (١١) میں نے گلی میں پاگل کتا
دیکھا - (١٢) میں نے یہ کتاب پسند نہ کی - (١٣) میں نے اپنے جوتے پالش کیے -
(١٤) میں کل کالج گیا - (١٥) ہم نے غریبوں کی مدد کی -

(١) کتیاں نے قصاب کی دکان سے گوشت کا ٹکڑا چرا لیا - (٢) کس نے کلاس میں
سیٹی بجائی ؟ (٣) اس نے اپنی غلطی کا عتراف کیوں نہ کیا ؟ (٤) ہزاروں یہودیوں
نے اسلام قبول کر لیا - (٥) اس نے اپنے باپ کی محنت سے کمائی رقم مقدمہ بازی
میں ضائع کر دی - (٦) نقب زن نے مکان میں کیسے نقب لگائی ؟ (٧) ہماری بہادر
افواج نے چنیوٹ کے محاذ پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا - (٨) اس نے میرے
دوستوں کو میرے خلاف اکسایا - (٩) ماتحتوں نے افسر کا حکم ماننے سے انکار
کر دیا - (١٠) میں نے پچھلے سال تمباکو نوشی ترک کر دی - (١١) وہ صبح سویرے اٹھی اور نماز ادا کی - (١٢) وہ میرا اچھا دشمن ثابت ہوا - (١٣) ہیڈ ماسٹر
نے لڑکوں کو سزا دی لکین انور صاف بچ گیا - (١٤) بد نصیب بیٹے نے باپ کی
نصیحت پر کن نہ دھرا - (١٥) کیا آپ نے اس دھوکہ باز کو منہ نہ لگایا ؟
Subscribe to:
Posts (Atom)